شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں کی ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی، دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے لیے امن و سکون کی دعا کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے فروغ کیلئے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی سرپرستی میں قطر کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، خطے اور دنیا میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں