قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اچانک وینزویلا پہنچ گئے
کاراکس: (دنیا نیوز) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی بغیر شیڈول کے اچانک وینزویلا پہنچ گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطر اور وینزویلا کی حکومتوں کی جانب سے قطری وزیراعظم کے اس دورے کے شیڈول یا ایجنڈے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
قطر طویل عرصے سے وینزویلا اور امریکا کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے، وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں بھی قطر نے معاونت کی تھی۔