سیاسی بحران: جے یو آئی (ف) نے بھی عید کے بعد مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا
پشاور: (دنیا نیوز) سیاسی بحران کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا غیر معمولی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
جے یو آئی (ف) کا ہنگامی اجلاس 26 اپریل سے شروع ہو گا اور 30 اپریل تک جاری رہے گا، اجلاس 26 اپریل کو دو پہر دو بجے اسلام آباد میں جے یو آئی کے سب آفس میں ہوگا، اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے مذاکرات: 26 اپریل کو اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب
اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، اس دوران عدالتی احکامات اور سیاسی بحران کے پیش نظر پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی، مجلس عاملہ کے اراکین کو 30 اپریل تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔