عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس 3 مئی کو اسلام آباد میں ہو گی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس 3 مئی کو اسلام آباد میں ہو گی، اے این پی کی جانب سے اے پی سی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق اے پی سی کا عنوان موجودہ ملکی بحران اور اس کا حل ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزدوروں کے دن خیبرپختونخوا حکومت کا مزدور دشمن فیصلہ
اے پی سی میں ایم کیو ایم کی جانب سے دو رکنی وفد کے نام فائنل ہو گئے، ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک اے پی سی میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے دی تھی۔