بنگلا دیش اور آئرلینڈ دوسرے ون ڈے میں آج مدمقابل
چیلمسفورڈ : ( ویب ڈیسک ) بنگلا دیش اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روز میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں آج کاؤنٹی گراؤنڈ، چیلمسفورڈ میں مد مقابل ہوں گی۔
بنگلا دیشی ٹیم کی قیادت تمیم اقبال کر رہے ہیں جبکہ آئرش ٹیم کو اینڈریو بالبرنی لیڈ کر رہے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 14 مئی کو کاؤنٹی گراؤنڈ، چیلمسفورڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔