ورلڈ سنوکر انڈر17 اور انڈر 21 چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کل روانہ ہوگی
لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ سنوکر انڈر17 اور انڈر 21 چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ٹیم کل روانہ ہو گی۔
ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سنوکر ٹیم سعودی عرب جائے گی، احسن رمضان اور محمد حمزہ الیاس پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
سعودیہ عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مقابلے 16 جولائی تک جاری رہیں گے۔