لندن: مقتول بچی کے والد کی گرفتاری کیلئے پاکستانی پولیس کا جہلم میں چھاپہ
لندن: (دنیا نیوز) لندن میں 10 سالہ سارہ شریف قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان میں عرفان شریف کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
پولیس نے جہلم میں عرفان شریف کے گھر چھاپہ مارا تاہم ملزم کا پتہ نہیں چلایا جا سکا، پاکستان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔
واضح رہے کہ مقتولہ سارہ شریف کا والد عرفان شریف 9 اگست کو اپنی بیوی، بھائی اور بچوں کے ہمراہ لندن سے پاکستان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔