پاک برطانیہ تعلقات کو آگے لے کر جائیں گے: جہانگیر خان ترین
لاہور: (دنیا نیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی جس میں علی ترین اور عون چودھری بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ہمراہ پولیٹکل کونسلر زوئی وئیر، کلارا سٹراندوجھ و دیگر تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی، ہم ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لیکر جائیں گے۔