ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان نے 194 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، امام الحق 78 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان نے 63 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قبل ازیں بنگلادیش کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، نسیم شاہ نے 3، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اورافتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ آغاز بنگلادیش کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا، میچ کے دوسرے اوور میں بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میراز بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

بنگلادیش کو دوسرا نقصان پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی صورت اٹھانا پڑا جب بنگلادیشی بیٹر لٹن داس 16 رنز بنا کر شاہین کا شکار ہوئے، حارث رؤف نے بھی آتے ہی دھاک بٹھا دی اور اپنے پہلے ہی اوور میں نعیم کو پویلین واپس بھیج دیا جبکہ اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر بنگلا دیشی بلے باز توحید کو بھی چلتے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں