ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے دی
کولمبو: (دنیا نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔
— BCCI (@BCCI) September 15, 2023
بنگلادیش کے ابتدائی چار بلےباز جلد پویلین لوٹے، کپتان شکیب الحسن 80 اور توحید ہردوائے 54 رنز بناکر نمایاں رہے، اوپنر تنزید حسن 13، لٹن داس صفر، مہدی حسن میراز 13 جبکہ انعام الحق محض 4 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے 3 جبکہ محمد شامی نے 2 اور اکشر پٹیل، رویندر جڈیجہ اور پرسید کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔