گوجرانوالہ: رشتے کے تنازع پر خواتین سمیت 3 افراد قتل

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ دھلے کے علاقے میں محبت کی شادی کرنے پر ملزمان نے لڑکی، اس کے شوہر اور ساس کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اشرف و دیگر کو بیٹی کی پسند کی شادی پر اعتراض تھا، ملزمان نے صلح کے بہانے گھر بلا کر عباس، لائبہ اور شمع کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عباس اور لائبہ نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، تینوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں