پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی وجیہہ قمر نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
— PMLN (@pmln_org) October 29, 2023
پارٹی صدر شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وجیہہ قمر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف،صدر شہباز شریف اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کرتی ہوں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔