کینیڈا میں آزاد خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا آغاز

کولمبیا: (دنیانیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں گرو نانک سنگھ سکھ گوردوارہ میں ووٹنگ کا آغاز ہوا۔

کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے اس گوردوارے میں یہ ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ہے ، ووٹنگ کا آغاز کینیڈین وقت کے مطابق ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ 

ووٹ ڈالنے کےلیے ہزاروں سکھ خواتین و مرد  لائنوں میں موجود ہیں ،  پولنگ اسٹیشن گوردوارہ کے عقب میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن میں پنجاب ریفرنڈم کمیشن کا عملہ موجود ہے۔

سکھس فار جسٹس کے زیر اہتمام ریفرنڈم کی نگرانی پنجاب ریفرنڈم کمیشن کر رہا ہے۔

برٹش کولمبیا کے اس گوردوارے میں 10 ستمبر کو پہلے مرحلے میں 1 لاکھ 35 ہزار ووٹ ڈالے گئے تھے۔

واضح رہے کہ  اسی گوردوارے میں18 جون کوبھارتی حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو درجنوں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی حکومت پر براہ راست ہردیپ سنگھ اور دیگر رہنماؤں کو دھمکانے پر الزام لگایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں