غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا بارے نئے اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
پشاور: (دنیا نیوز) غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ملک سے انخلا بارے نئے اعداد و شمار منظر عام پر آگئے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق اب تک براستہ طورخم بارڈر 2 لاکھ 11 ہزار 969 افراد افغانستان جا چکے ہیں۔
اپنے ملک واپس جانے والوں میں 17 ہزار 645 خاندان ، 59 ہزار 703 مرد، 46 ہزار 687 خواتین اور 1 لاکھ 05 ہزار 579 بچے شامل ہیں۔
منگل کے روز 535 خاندانوں کے 638 مرد، 587 خواتین اور 1095 بچے افغانستان بھیجے گئے۔