غزہ کے شہریوں کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کا خطرہ ہے: عالمی ادارہ صحت
غزہ: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں وہاں کی آبادی کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کے خطرات لاحق ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا کہ اگر غزہ میں صحت کے نظام کو تیزی سے معمول پرنہ لایا جا سکا تو آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر ہم صحت کے اس نظام کو دوبارہ فعال نہ کر سکے تو ہم بمباری سے زیادہ لوگوں کو بیماری سے مرتے ہوئے دیکھیں گے۔
انہوں نے شمالی غزہ میں الشفاء ہسپتال کے منہدم ہونے کو ایک "المیہ" قرار دیا اور اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اس کے طبی عملے کی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع غزہ میں امداد فراہمی کیلئے انتہائی کم ہے: اقوام متحدہ
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے نفاذ اور پٹی میں امداد کے داخلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے "صحیح سمت میں ایک قدم" قرار دیا۔