ثاقب نثار کے گھر حملہ 2 نوجوانوں نے کیا، دستی بم پھینک کر موٹرسائیکل پر فرار ہوئے: پولیس

لاہور: (دنیا نیوز) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر دستی بم سے حملے میں دوران تفتیش اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی، دونوں حملہ آور موٹرسائیکل پر دستی بم پھینک کر فرارہوئے، حملہ آوروں کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان ہیں، مبینہ حملہ آور حملے کے بعد مرکزی شاہراہ کی جانب فرار ہوئے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ نادرا کی مدد سے دونوں حملہ آوروں کے چہروں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے، موٹر سائیکل کے نمبر سے بھی دہشتگردوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملزموں نے گزشتہ رات ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں