سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ 26فروری کو ہوگا

اسلام آباد : ( دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں ملیں گی یا نہیں فیصلہ 26فروری کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ پر الیکشن کمیشن میں ابتدائی مشاورت کر لی گئی، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر اجلاس پیر کو دوبارہ طلب کرلیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں معاملے کا جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ پیرکو ہی کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے معاملے پر قانونی رائے بھی دے گا۔

یاد رہے سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں