یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور چاول مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

لاہور: (ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ کی نسبت مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔

دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے میں فروخت جبکہ عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹا 2792 روپے میں مل رہا ہے، سیلا چاول یوٹیلیٹی سٹورز پر 53.40 روپے مہنگا ہے، عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317 روپے فی کلو جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر فی کلو سیلا چاول 370 روپے کا ہے۔

اس کے علاوہ سفید چنے عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر 13.53 روپے مہنگے فروخت ہو رہے ہیں، مارکیٹ میں سفید چنا 391 روپے فی کلو جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنا 405 روپے میں دستیاب ہے۔

چینی بھی عام مارکیٹ کی نسبت 9 روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو جبکہ عام مارکیٹ میں 146 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں