آئرلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

ڈبلن: (دنیا نیوز) کرکٹ آئرلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 10 سے 14 مئی تک کھیلی جائے گی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آئرلینڈ دوسرے میچ میں 12 مئی کو مدمقابل ہوں گے جبکہ تیسرا میچ 14 مئی کو کھیلا جانا ہے۔

تینوں ٹی 20 میچز پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوں گے، آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں