ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری پر گفتگو

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، امن و سلامتی اور ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں