آئی جی اسلام آباد اکبرناصر خان تبدیل ، علی ناصر رضوی تعینات

اسلام آباد : (دنیا نیوز)انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو تبدیل کرکے ان کی جگہ علی ناصر رضوی کو نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اکبر ناصر خان کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی۔

واضح رہے علی ناصر رضوی ایس پی آپریشنز، ڈی پی او قصور، ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کرکےخرم آغا کو تعینات کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں