محکمہ خوراک گندم خریداری کی پالیسی دینے میں ناکام

لاہور(دنیا نیوز) محکمہ خوراک نے ابھی تک گندم خریداری پالیسی دی اور نہ ہی خریدنا شروع کی ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، پنجاب میں تین رکنی وزراء کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی، پہلی آپشن میں جو آن لائن درخواستیں آئیں ان سے گندم خریدیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دوسرے آپشن میں کسان کارڈ کے ذریعے نقد کیش امداد شامل ہے، پہلی آپشن میں 3 لاکھ90 میں سے 1لاکھ 19ہزار درخواستیں منظور ہوئی تھیں، اس وقت مالی حالات اور موسم خریداری گندم کے لئے موافق نہیں ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب نے کہا کہ حیرانگی ہے ماضی میں گندم خریداری پر کسان لڑتے تھے، آج جب اوپن اجازت دی جا چکی تب بھی کسان رونا رو رہے  ہیں،  فلور ملز سیڈ ملز مڈل میں چکی اونر سب کو گندم خریدنی چاہئے سستی مل رہی ہے ، اصل ایشو مافیاز کو سمگلنگ کے راستے نہیں مل رہے ، گندم اورآٹا سستا ہونے سے عوام خوش ہیں۔

دریں اثنا وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ  چھوٹے کسان کا مفاد اولین ترجیح ہے وہ پریشان نہ ہوں ، موسم کی صورتحال کی وجہ سے گندم خریداری روکی گئی، موسم میں نمی ہوتے ہیں خریداری شروع کر دی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں