پنجاب: مختلف واقعات کے دوران 2 نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

بہاولنگر: (دنیا نیوز) پنجاب میں مختلف واقعات کے دوران 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں تیز آندھی کے باعث درخت گر گیا جس کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دوران علاج نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔

ادھر مریدکے کے علاقے کالا شاہ کاکو میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، مرنے والا شخص ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آیا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی۔

دوسری جانب بہاولنگر میں ٹینکی موڑ کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں