منچن آباد میں بچوں کو اغوا کرنے والا خواتین کا گروہ پکڑا گیا

منچن آباد: (دنیا نیوز) نواحی علاقے سناراں والی سڑکی سے بچوں کو اغوا کرنے والا خواتین کا گروہ پکڑا گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق 4 رکنی خواتین گروہ نے بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی، مکینوں نے خواتین کی اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

واقعہ کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، اہل علاقہ نے پکڑی گئی خواتین کو زدو کوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں