انگلش پریمیئرلیگ : چیلسی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو ہرا دیا

انگلینڈ: (ویب ڈیسک ) چیلسی کی ٹیم نےانگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں ایورٹن کی ٹیم کو با آسانی 0-6 گول سے ہرا دیا،یہ چیلسی کی ٹیم کی ای ایل پی میں 13 ویں فتح ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

سٹامفورڈ برج لندن میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ، جس میں چیلسی کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی ایورٹن کی ٹیم پر حاوی ہوگئی، چیلسی کی طرف سے 13 ویں منٹ میں کول پامر نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی ۔

جس کے بعد 18 ویں اور 29 ویں منٹ میں بھی کول پامر نے نہ صرف مزید دو گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ سکور 0-3 کر دیا،  44ویں منٹ میں نکولس جیکسن نے ایک گول کر کے مقابلہ 0-4 کر دیا ،یوں میچ کے پہلے ہاف پر چیلسی کی ٹیم کو ایورٹن کے خلاف 0-4 گول کی برتری تھی۔

دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کی ٹیم چھائی رہی ،کول پامر نے 64 ویں منٹ پر ملنے والی پنالٹی کک پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-5 کر دیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں 90 ویں منٹ پر الفی فلکرسٹ نے ایک گول کر کے مقابلہ 0-6 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا اور یوں چیلسی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کی ٹیم کو بآسانی 0-6 سے ہرا دیا۔

یہ چیلسی کی انگلش پریمیئر لیگ میں 13 ویں فتح ہے اور وہ 47 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں پوزیشن پر ہے۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ترقی پاکر سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، آرسنل اور لیورپول کی ٹیمیں 71 ، 71پوائنٹس کے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں