وزیر خزانہ کی متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور سے ملاقات

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ امور اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعتراف کیا۔

وزیر خزانہ نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو سراہا، وزیر خزانہ نے ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں اصلاحات کے بارے آگاہ کیا۔

اس موقع پر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں