بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ صبح ساڑھے 10 بجے وزراء سے حلف لیں گے، پیپلزپارٹی کے 6، مسلم لیگ ن کے 6 جبکہ باپ پارٹی کے دو وزراء حلف اٹھائیں گے۔

کابینہ میں جماعت اسلامی کا ایک مشیر بھی شامل ہوگا، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں