موٹروے پولیس نے جلتی بس سے مسافروں کو زندہ بچا کر بہادری کی مثال قائم کر دی

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موٹروے پولیس نے ایم 2 پر بہادری اور انسانیت کی مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 2 پر جھنگ سے لاہور آنے والی مسافر بس کو ٹائرز کی رگڑ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس پر موٹروے پولیس نے ریسکیو عملے کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر مسافروں کو بس سے نکال کر جانی نقصان سے بچا لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے بہادری دکھاتے ہوئے جلتی ہوئی بس سے تمام مسافروں کو بحفاظت اور بروقت باہر نکال لیا، جھنگ سے لاہور آنے والی مسافر بس میں عملے کے علاوہ 41 مسافر سوار تھے، شہریوں نے موٹروے پولیس کو سراہا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں