ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضٰی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خاقان مرتضٰی کو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے سے ہٹا کر چیئرمین ای او بی آئی تعینات کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے سے ہٹا کر چیئرمین ای او بی آئی تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، وزیر اعظم کی جانب سے خاقان مرتضٰی کو ہٹانے کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن سیف انجم کو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا، سیکرٹری ایوی ایشن سیف انجم کو تین ماہ کیلئے اضافی چارج دیا گیا ہے۔

حکومت نے نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کیلئے عمران اسلم سمیت 4 ایوی ایشن ماہرین کے نام پر غور شروع کر دیا، نئے ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی تک سیکرٹری سیف انجم خدمات سرانجام دیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں