ہاکی فیڈریشن کی تقسیم، حکومت کا معاملات طے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان کا قومی کھیل ہاکی اس وقت تشویشن ناک صورتحال سے دوچار ہے اور ملک میں اس وقت بیک وقت دو فیڈریشنز موجود ہیں، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ایک کیمپ کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں لگا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں رانا مشہود کا کہنا تھاکہ ہاکی میں دو دھڑوں کی صورتحال افسوسناک ہے، 25 اپریل کو دونوں فیڈریشنز کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کیا ہے لہٰذا توقع ہے کہ حکومت کے پلیٹ فارم پر قومی کھیل کا مسئلہ طے کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہوگی جس کے ساتھ ڈپارٹمنٹ ہوں اور جو آئین کے مطابق ہوگی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں