یو اے ای اور سعودی عرب سے صحافیوں کے وفد کی دفتر خارجہ آمد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای اور سعودی عرب سے صحافیوں کے وفد کی دفتر خارجہ آمد ہوئی۔

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ مشرق وسطیٰ کے سفیر رضوان سعید شیخ نے وفد کا استقبال کیا، وفد کو دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں بالخصوص کشمیر اور فلسطین سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری بشمول ایس آئی ایف سی کے اقدامات، سیاحت اور میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں