وزیر داخلہ کا سیالکوٹ ایئرپورٹ کا دورہ ،حکام سے ملاقاتیں، مسائل سنے

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کا دورہ کیا، ایف آئی اے اور اے این ایف حکام سے ملاقاتیں کیں اور مسائل سنے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی خصوصی طیارے کے ذریعے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پہنچے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان کا استقبال کیا، محسن نقوی نے خواجہ آصف کے ہمراہ وی آئی پی لاؤنج میں ایف آئی اے اور اے این ایف حکام سے ملاقات کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ میٹنگ میں وزیر دفاع خواجہ آصف، ایف آئی اے، اے این ایف، اے ایس ایف افسر بھی موجود تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی کو چیکنگ کے طریقہ کار، روزانہ فلائٹ آپریشن اور مسافروں کے مسائل کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈیپارچر کاؤنٹر، بورڈنگ ہال، نادرا کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا، وزیر داخلہ نے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ مسافروں کی سہولت کے لئے کاؤنٹر بڑھا دیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں