کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کینیڈا پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی، کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام، سیلاب کے بعد امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری بالخصوص ریکوڈک منصوبے سے متعلق بات چیت ہوئی، کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام میں تعاون پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کی سہولت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں