این اے 81: الیکشن کمیشن نے چودھری بلال اعجاز کی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 81 گوجرانوالہ سے چودھری بلال اعجاز کی رکنیت بحال کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چودھری بلال اعجاز کی رکنیت لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کی گئی، الیکشن کمیشن نے بلال اعجاز کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، قومی اسمبلی سے ن لیگ کی ایک نشست کم ہوگئی۔

چودھری بلال اعجاز تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے تھے، دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے اظہر قیوم ناہرا کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں