مجھے اور عامر کو بابر کی کپتانی سے کوئی مسئلہ نہیں: عماد وسیم

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارے کپتان ہیں مجھے اور محمد عامر کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

عماد وسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابراعظم پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں اور ہم سب انہیں سپورٹ کرتے ہیں، بابر شاید اسی لئے کپتان بنے ہیں تاکہ ہمیں ورلڈکپ جتوا سکیں۔

قیادت میں مشاورت کے سوال پر عماد وسیم کا کہنا تھا ہم سب کا مقصد جیت ہے، اس لئے ہر انداز میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں