کراچی: بلڈنگ کی لفٹ سے نیچے گر کر خاتون جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں بلڈنگ کی لفٹ سے نیچے گر کر خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کے لفٹ سے گرنے کا واقعہ لی مارکیٹ بھیم پورا بلڈنگ کے اندر پیش آیا جہاں خاتون بلڈنگ میں موجود لفٹ کے ذریعے نیچے آ رہی تھی کہ اچانک گر گئی، گرنے کی وجہ سے خاتون کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، لفٹ سے گرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں