9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی3 کیسز میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے۔

بعدازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی عبوری ضماتوں میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں