توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طلبی کیخلاف درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔

دونوں درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے گئے، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹیشنرز کے فیصلے تک نیب انکوائری میں طلبی کے نوٹسز معطل کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں