ڈی آئی جی آپریشنز کی ہسپتال میں وکلا گردی میں زخمی پولیس افسران کی عیادت

لاہور: (دنیا نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران گنگا رام ہسپتال پہنچ گئے، انہوں نے وکلا گردی میں زخمی ہونے والے پولیس افسروں و جوانوں کی عیادت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمیوں سے صحت و علاج معالجہ بارے استفسار کیا، انہوں نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا، افسران و جوانوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی درخواست کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا لوگوں کے جان ومال کی حفاظت میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا فخر ہیں،امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان ومال اور سرکاری املاک کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

محمد فیصل کامران نے وکلا گردی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں