برازیل : شدید طوفان اور بارشوں کے باعث 100 افراد ہلاک

برازیلیا: (ویب ڈیسک ) برازیل میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں، جبکہ طوفان سے اب تک 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں کئی روز سے جاری بارشوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی ہے جبکہ 128 افراد اب تک لاپتا ہیں اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد بےگھر ہوئے۔

برازیل میں سیلاب سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور متعدد پُل بھی ٹوٹ گئے جبکہ ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کے باعث پورٹو الیگرے (Porto Alegre) شہر کا باقی ملک سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور پورٹو الیگرے کے ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم میں پانی بھرگیا، جہاز، رن وے اور پارکنگ میں گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔


مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست میں بہنے والی ندیوں اور سیلاب نے تقریباً 1.45 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں