لاہور کے بعد ملتان سے بھی پہلی حج پرواز روانہ، یوسف رضا گیلانی نے عازمین کو رخصت کیا

ملتان: (دنیا نیوز) لاہور کے بعد ملتان سے بھی پہلی حج پرواز روانہ ہو گئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے عازمین حج کو ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔

عازمین حج کے لئے رخصتی سے پہلے خیر و عافیت سے سفر کی دعا کروائی گئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے آج بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ میں عازمین حج کو رخصت کرنے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن: لاہور سے پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ

انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ ملتان سے حج پروازوں کی وجہ سے آپ کا سفر آسان ہو گیا ہے، اگر آپ کو اس گھر سے اجازت نہ ہو تو آپ حج کرنے نہیں جا سکتے، عازمین حج وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے شہدا آئے دن دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، شہدا کے لئے خصوصی دعا کریں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے 13 ہزار لوگ حج کے لئے روانہ ہوں گے، مہنگائی کے دور میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال خرچہ کم ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں