9 مئی میں ملوث افراد کیساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے: حنیف عباسی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث افراد کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ معافیاں مانگی جارہیں، اقتدار مانگے جارہے ہیں، ملزموں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، پلاننگ ماسٹر مائنڈ سی سی ٹی وی کیمرے میں آنے والے بھی ملزم ہیں، عدالتوں کو بروقت فیصلہ کرنا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے سلسلے میں پارٹی کی سطح پر طے نہیں ہوا، رانا ثناء اللہ کی رائے کا احترام ہے، کیپٹن کرنل شیر خان کے نام پر آئی جے پی روڈ کا نام رکھا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ کالجز، سکول میں شہداء کے نام سے بلاک بنائے گئے ہیں، کرنل شیر خان کے مجسمے، ایم ایم عالم خان کے جہاز کو آگ لگائی گئی، شہدائے کی فیملیز، ماؤں، بہنوں پر کیا بیتی ہوگی، لاہور میں فوجی جوانوں پر پتھر مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی ایجنڈا عالمی سازش ہے، پیسے کے بل بوتے پر پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں