چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور آئیں گے

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور آئیں گے۔

بلاول بھٹو نامزد گورنر سردار سلیم حیدر خان کی کل گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی 4 روز لاہور میں قیام کریں گے، اتوار کو الحمرا میں بھٹو ریفرنس اور تاریخ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں