ٹیکس سٹیمپ کے بغیر 165 سگریٹ برانڈز کی فروخت جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیکس سٹیمپ کے بغیر 165 سگریٹ برانڈز کی فروخت جاری ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک غیر قانونی سگریٹ کا تجارتی حجم 56 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

اپسوس سروے رپورٹ کے مطابق 104 سگریٹ برانڈز حکومت کی مقرر کردہ کم از کم قیمت سے بھی کم پر فروخت ہو رہے ہیں، سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ 3 سو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے، مقرر کردہ کم از کم قیمت سے بھی کم پر فروخت ہونے والے سگریٹ برانڈز کا مجموعی حجم 53 فیصد ہے۔

سروے کے مطابق 65 روپے سے 220 روپے فی پیکٹ کے درمیان فروخت ہونے والے سگریٹوں کا حجم 95 فیصد ہے، بغیر ٹیکس ادا کردہ سگریٹ پیکٹ اب 25 اور 30 سگریٹوں کی پیکنگ میں بھی فروخت ہو رہے ہیں، صارفین تیزی سے ڈیوٹی ادا شدہ سگریٹوں سے غیر ڈیوٹی ادا شدہ و سمگل سگریٹ برانڈ پرمنتقل ہو رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں