ٹھٹھہ: قومی شاہراہ پرخوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: (دنیانیوز) قومی شاہراہ پر جھرک علاقہ کے قریب ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، حکام کے مطابق ٹریلر اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 5 ہوگئی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق  حادثے میں  4 افراد موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے  جن میں سے ایک زخمی  ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو حیدرآباد سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں