گندم کے بعد چاول کے نرخوں میں بھی کمی آنے لگی

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گندم کے بعد چاول کے نرخوں میں بھی کمی آنے لگی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق تھوک مارکیٹ میں مختلف اقسام کے چاولوں کے نرخ کم ہو رہے ہیں، تھوک مارکیٹ میں 25 کلو چاول کے تھیلے کی قیمت میں 1200 روپے تک کمی آگئی، ایک ماہ سے چاول کے نرخ بتدریج کم ہو رہے ہیں۔

تھوک مارکیٹ میں چاول کی فی کلو قیمت میں 40 سے 50 روپے کی کمی آئی ہے، پرچون مارکیٹ میں بھی نرخ کم ہو رہے ہیں مگر پرچون میں چاول من مانی قیمت پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔

پرچون مارکیٹ میں چاول 20 سے 30 روپے کلو سستا ہوا، پرچون میں درجہ اول پرانے چاول 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، درجہ سوم کے چاول 250 روپے فی کلو فروخت بیچے جا رہے ہیں۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ چاول کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ صارف کو ملنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں