شکست کے باوجود ٹیم کا ماحول پرسکون، اچھا کم بیک کرینگے: حارث

کارڈف: (دنیا نیوز) فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے شکست کے باوجود ٹیم کا ماحول بالکل پُرسکون ہے، اگلے میچز میں کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل کر کم بیک کریں۔

کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کافی پُراعتماد ہے، کسی بھی وقت ہم مخالف ٹیم کو شکست دینے کی قابلیت رکھتے ہیں، جب آپ غلطیاں کرتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اگلے مچ میں وہ غلطیاں نہ کریں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے پلان ملتا ہے، لیکن کبھی رزلٹ پلان کے مطابق نہیں آتے، پلان پر عمل کرکے ہی آپ کو اچھے نتائج ملتے ہیں، بطور پلیئر کبھی آپ کو رزلٹ نہیں مل رہے ہوتے، مگر آپ کو اپنی صلاحیت پر یقین ہونا چاہیے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیل کر غلطیاں کم کریں، کوشش ہوگی ورلڈکپ جیت کر عوام کو خوشیاں دیں۔

انکا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور اعظم خان نے ماضی میں ہمیں میچ جتوائے بھی ہیں، ان کی صلاحیتوں پر ہم شک نہیں کرسکتے، صائم اور اعظم کم بیک کریں گے، ان کی ایک اننگز اچھی لگ گئی تو ان کی اچھی فارم واپس آجائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں