بھارت کا بنگلہ دیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان

نئی دہلی: ( ویب ڈیسک) بھارت نے بنگلہ دیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش سے بھارت علاج کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے جلد ہی ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کی جائے گی۔

نریندر مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش بھارت کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے اور ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہم 10 بار ملے ہیں لیکن آج کی ملاقات اس لیے خاص ہے کیونکہ وزیراعظم شیخ حسینہ ہماری تیسری مدت میں بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی مہمان وزیراعظم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں