سپریم کورٹ کے فیصلے سے کچھ جماعتوں کی دورنگی عیاں ہوگئی:نعیم الرحمٰن

کراچی : (دنیانیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کچھ جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی، جو جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹیوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں۔

‏سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ‏مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن ‏نے کہا کہ الیکشن کمیشن کواستعفیٰ دے کرگھرجاناچاہیے، کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں، ‏یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے، اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔

 واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں