روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر سٹاف لیول معاہدے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 10 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں